والی کے لئے دعائے رحمت نہیں کرتے ،اس لئے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نوحہ کرنے والی،گانے والی ،گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت فرماتاہے اور رخسار وں پر طمانچے مارنے والی ،اپنی مصیبت پرچیخنے چلانے والی ،نوحہ کرنے والی اور نوحہ سننے والی پر لعنت فرماتاہے۔''
(۱۲)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دوجہاں کے تاجْوَر،سلطانِ بَحرو بَرصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمان ہے:''عورتوں کوجنازے کے پیچھے چلنے کی اُجرت لیناجائز نہیں۔''
(۱۳)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عبرت نشان ہے: ''وہ ہم میں سے نہیں (یعنی ہمارے طریقہ پر نہیں)جو اپنے منہ پرطمانچے مارے، گریبان چاک کرے اور زمانہ جاہلیت کی طرح واویلا مچائے۔''
(۴)اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے: