اٹھائی جائے گی کہ اس پر تارکول کی چادر ،خارش کالباس اور اللہ عزوجل کی لعنت کاکُرتا ہوگا اور وہ اپنے ہاتھوں کوسر پر رکھے ہوئے کہے گی :''ہائے بربادی!ہائے ہلاکت ۔'' توجوفرشتہ اسے گھسیٹ رہاہوگا،کہے گا:''آمین(یعنی ایساہی ہو)۔''یہاں تک کہ اسے (داروغہ جہنم) حضرت مالک علیہ السلام کے سپرد کردے گا۔''
(۹)۔۔۔۔۔۔حضورنبئ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاك صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمان ہے: ''اللہ تبارک وتعالیٰ نوحہ کرنے والیوں کی جہنم میں دوصفیں بنائے گاایک صف جہنمیوں کی دائیں جانب اورایک بائیں جانب اوروہ اس طرح جہنمیوں پر بھونکیں گی جیسے کتّے بھونکتے ہیں۔''
(۱۰)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدناعمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک عورت کو(نوحہ کی مثل) اشعار گاتے ہوئے سناتو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کو درّے سے اتناماراکہ اس کی اوڑھنی اُتر گئی ۔لوگوں نے عرض کی:''اے اَمِیْرُ الْمُوْمِنِیْن!کیااس کے لئے عزت وعظمت نہیں ہے ؟'' توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:''خداعزوجل کی قسم !'' نہیں''اس لئے کہ اللہ عزوجل ہمیں صبر کاحکم فرماتاہے اور یہ روکتی ہے اور اللہ عزوجل بے صبری سے منع فرماتاہے اوریہ اس کاحکم دیتی ہے اور اپنے آنسوؤں پر اُجرت لیتی ہے ۔''
(۱۱)۔۔۔۔۔۔نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمان ہے : ''تین باتیں اللہ تبارک وتعالیٰ سے کفرکرنے کے مترادف ہیں :(۱) گریبان پھاڑنا(۲)بال مونڈنا یا(فرمایا)رخسارپیٹنااور(۳)نوحہ کرنا۔''
(آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا:)''فرشتے نوحه كرنے والی اور گانا گانے