Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
49 - 133
نیلی ہوں گی، اس کی گردن میں آگ کاترازوہوگا(پھردو پہاڑوں کے درمیان بٹھاکر)اس سے کہاجائے گا:یہاں سے یہاں تک تولو،پھر اس کو دونوں پہاڑوں کے درمیان پچاس ہزار سال تک عذاب دیاجاتارہے گا۔''

(۳)۔۔۔۔۔۔علاَّمہ قاضی عیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :''کچھ چہرے قیامت کے دن کم تولنے کی وجہ سے سیاہ ہوں گے ۔''
پانچ  گناہوں کی دُنیوی سزا
(۱)۔۔۔۔۔۔حضور نبي پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاك صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمانِ عبرت نشان ہے:''اے لوگو!پانچ باتوں سے بچنے کے لئے پانچ باتوں سے بچو (۱) جو قوم کم تولتی ہے اللہ عزوجل انہیں مہنگائی اور پھلوں کی کمی میں مبتلا کردیتاہے (۲) جو قوم بد عہدی کرتی ہے اللہ عزوجل ان کے دشمنوں کوان پر مُسلَّط کردیتاہے (۳)جو قوم زکوٰۃ ادا نہیں کرتی اللہ عزوجل ان سے بارش کاپانی روک لیتاہے اور اگر چوپائے نہ ہوتے توان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہ دیاجاتا(۴)جس قوم میں فحاشی اور بے حیائی پھیل جاتی ہے اللہ تبارک وتعالیٰ ان کوطاعون کے مرض میں مبتلا کردیتاہے اور(۵) جوقوم قرآنِ پاک کے بغیر فیصلہ کرتی ہے اللہ عزوجل ان کو زیادتی (یعنی غلط فیصلے) کا مزا چکھاتا ہے اور انہیں ایک دوسرے کے ڈر میں مبتلا کر دیتاہے ۔''

(۲)۔۔۔۔۔۔نبي مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمان
Flag Counter