نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں |
نہیں فرمائے گااور جس نے اس حال میں نماز پڑھی کہ اس کے پیٹ میں حرام(یعنی سود)تھا اللہ عزوجل اس کی نماز قبول نہ فرمائے گااور اگر اس سودی مال سے صدقہ کیاتو اللہ عزوجل اس کاصدقہ قبول نہ فرمائے گااور سود خو ر پر بروزِ قیامت کوئی لمحہ ایسانہ گزرے گاکہ اللہ عزوجل اس پرلعنت نہ فرمائے۔'' یاد رکھئے! حق تعالیٰ کاسود خور سے اعلانِ جنگ ہے اور وہ اس کی طرف نظرِ رحمت فرمائے گا نہ اس سے کلام فرمائے گا۔ پس اے بندے !تُو اللہ عزوجل سے جنگ میں اپنی کمزوری پر نظر ڈال کہ کون مغلوب ہوگااور جہنم میں ڈالا جائے گا۔
کم تولنے اور ڈنڈی مارنے والے کی سزا
(۱)۔۔۔۔۔۔ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب و سینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ ذیشان ہے: ''جہنم میں ایک وادی ہے جس کی گرمی سے خود جہنم روزانہ پانچ مرتبہ پناہ مانگتا ہے ۔ اگر اس میں پہاڑ ڈالے جائيں تووہ بھی اس کی تپش سے پگھل جائيں، نماز میں سستی اور ناپ تول میں کمی کرنے والے اس وادی میں قید کئے جائیں گے۔ ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جس نے زمین وآسمان کے برابر چوڑائی والی جنت کو ایک یادودانے (یعنی معمولی چیز)کے بدلے بیچ دیا۔'' (۲)۔۔۔۔۔۔نبئ کریم، رء ُوف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ ذیشان ہے:''کم تولنے والابروزِ قیامت اس حال میں آئے گاکہ اس کاچہرہ سیاہ ،زبان نکلی ہوئی اور آنکھیں