Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
45 - 133
پانچواں باب:     سُود خور کی سزا
 (۱)اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے :
 یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡکُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعٰفًا مُّضٰعَفَۃً۪
 (پ۴،آل عمران: ۱۳۰)
ترجمہ کنزالایمان:اے ایمان والو! سود دُونادُون نہ کھاؤ۔
(2) یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَذَرُوۡا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ﴿۲۷۸﴾ فَاِنۡ لَّمْ تَفْعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرْبٍ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖۚ
(پ ۳،البقرۃ:۲۷۸،۲۷۹)
ترجمہ کنزالایمان:اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور چھوڑدو جو باقی رہ گیاہے سود ا گر مسلمان ہو پھر اگر ایسا نہ کرو تو یقین کرلو اللہ اور اللہ کے رسول سے لڑائی کا۔
اللہ عزوجل سے لڑائی کا مفہوم:
    سود خور اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے جنگ کرتاہے اور اللہ عزوجل اس سے جنگ کااعلان فرماتاہے ۔ ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جس کے اور اللہ عزوجل کے درمیان جنگ ہواور اس سے اللہ عزوجل کی ناراضگی ہو۔
سودکی ممانعت پر احادیث مبارکہ:
(۱)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلغین،راحۃ العاشقین،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''شبِ معراج مجھے آسمانوں کی سیر کرائی گئی میں نے اپنے سر کے اوپر سے گرج اور کڑک دار بجلی کی مثل ایک آواز سنی اور کچھ مردوں کودیکھاجن کے پیٹ گھروں کی
Flag Counter