Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
44 - 133
میری رحمت سے مایوس ہیں ۔''

    لہٰذااے بندے! اللہ عزوجل تجھ پر رحم فرمائے، اس سے پہلے کہ تیرے اعضاء تیرے خلاف گواہی دیں اور تیر ی زبان کو حلق سے نکال لیاجائے تُو اس کی رحمت سے محروم ہونے سے بچ اور نافرمانیوں ،خطاؤں اور گناہوں سے توبہ کرلے، وہ مالک ومولیٰ عزوجل تمہیں تمہارے ناموں سے بلاتاہے جو کسی وقت بھی کسی کام سے غافل نہیں۔اے نافرمان بندے !اس کی بارگاہ میں گِڑگِڑاکر گناہوں سے توبہ کرلے بے شک وہ کرم فرمانے والا، حلم والا اور غفورورحیم ہے۔