Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
43 - 133
اپنائے) داخل ہوتاہے ۔''

(۹)۔۔۔۔۔۔حضورنبئ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاك صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمان عبرت نشان ہے: ''اللہ عزوجل ،مردانی عورتوں (یعنی مردوں کی وضع قطع اپنانے والیوں)اور زنانے مردوں (یعنی عورتوں کی وضع قطع اپنانے والوں)پرلعنت فرماتا ہے۔''

(۱۰)۔۔۔۔۔۔نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''جو شخص قومِ لوط کاساعمل کرتے ہوئے مرجائے تووہ اپنی قبر میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں ٹھہر پاتاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجتاہے جس کی شکل وصورت اُچک لینے والے پرندے کی مانند ہوتی ہے وہ اسے اپنے پنجوں سے اُچک کر قوم ِلوط کی بستی میں پھینک آتاہے تو وہ جہنم میں ان کے ساتھ سنگسار ہوگا اور اس کی پیشانی پر لکھ دیاجاتاہے:
' 'آیِسٌ مِّنْ رَّحْمَۃِاللہِ''
 یعنی یہ شخص اللہ عزوجل کی رحمت سے مایوس ہے۔''

(۱۱)۔۔۔۔۔۔ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمان ہے: ''قیامت کے دن ایسے بچے لائے جائیں گے جن کے سر نہیں ہوں گے، اللہ تبارک وتعالیٰ جاننے کے باوجودان سے پوچھے گا: ''تم کون ہو؟'' وہ عرض کریں گے:''ہم مظلوم ہیں ۔'' اللہ عزوجل پوچھے گا: ''تم پر کس نے ظلم کیا؟''وہ عرض کریں گے:''ہمارے باپوں نے،کیونکہ وہ دنیامیں مَردوں سے بدفعلی کرکے ہمیں ان کے پچھلے مقام میں ڈال دیاکرتے تھے۔ َ''تو اللہ عزوجل فرمائے گا: ''ان کے باپوں کو جہنم میں ڈال دو اور ان کی پیشانیوں پر لکھ دو:
''آیِسِیْنَ مِنْ رَّحْمَتِی''
یعنی یہ سب
Flag Counter