Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
42 - 133
ایسے کام کرے اور ان کاسب سے بڑا گناہ عورت کاعورت سے اور مرد کامرد سے لواطت(یعنی بدفعلی)کرناتھا۔''

    جب انہوں نے حیاء کی چادر سروں سے اُتار پھینکی اور اللہ عزوجل کی نا فرمانیوں پردَلیر ہوگئے، تواللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو سروں کے بل اوندھاگرادیا،ان کے شہروں کو اُلٹ دیااور آسمان سے پتھروں کی بارش برساکر انہیں عذاب دیا۔

(۷)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدناجعفربن محمد رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ''قرآن مجید پڑھنے والی دو عورتوں نے میرے پاس آکر پوچھا:'' کیاعورت کے عورت پر سوارہونے(یعنی بدفعلی کرنے ) کے عمل کاذکر کتاب اللہ عزوجل میں ہے ؟''میں نے کہا:''ہاں، ہے اور وہ تبّع(نامی بادشاہ )کی قوم کے تذکرہ میں ہے، اسی سبب سے اللہ عزوجل نے اس کی قوم کو ہلاک کردیاتھا۔''اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے محبوب نبی، محمدمصطفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی :''ایسی عورتوں کے لئے آگ کی قمیصیں، چادریں ،کمربند ،سرپوش اور آگ ہی کے موزے تیار کئے گئے ہیں۔''

    ایک اور حدیث پاک میں یوں آیاہے :''عورت جب عورت سے بدفعلی کرتی ہے تو اللہ عزوجل ایک فرشتے کو حکم فرماتاہے کہ وہ ان کے لئے آگ کی چادریں ،قمیصیں اور آگ کے موزے تیار کرے ۔''اور ا س سے بڑھ کریہ عذاب ہوگاکہ اس عورت کو بچھوؤں سے بھری آگ میں پھینک دیاجائے گااورعورت کے ساتھ اس کے پچھلے مقام میں وطی کرنا(مرد سے)لواطت کرنے سے بھی بڑھ کرگناہ ہے اور ایساتو کافر ہی کرتاہے۔''

(۸)۔۔۔۔۔۔نبئ کریم،رء ُوف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عبرت نشان ہے :''اللہ عزوجل اس گھر پر لعنت فرماتاہے جس میں مُخَنَّثْ(یعنی ایسا مرد جوعورتوں کی شکل وصورت