Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
41 - 133
لعنت فرماتا ہے اور قیامت کے دن ان کی طرف نظرِرحمت نہیں فرمائے گااور ان سے کہاجائے گا:'' جہنم میں جانے والوں کے ساتھ تم بھی داخل ہوجاؤ۔''

    وہ سات افراد یہ ہیں:(۱)قوم ِلوط کاساعمل کرنے اور (۲) کروانے والا(۳)ماں اور اس کی بیٹی کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنے والا(۴)اپنے پڑوسی کی بیوی سے زناکرنے والا( ۵ ) عو ر ت کے پچھلے مقا م میں وطی کرنے والا (۶)مُشت زنی کرنے والامگر یہ کہ وہ توبہ کرلے اور(۷)اپنے پڑوسی کو ایذا دینے والا۔''

(۵)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدناسلیمان بن داؤدعلی نبیناو علیہماالصلوٰۃوالسلام نے شیطان ملعون سے پوچھا:''تجھے کون سا عمل (یعنی  گناہ)زیادہ پسند ہے ؟ابلیس لعین نے کہا:'' مجھے لواطت سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں اور چونکہ اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ عمل یہ ہے کہ مرد کے اُوپر مرد اور عورت کے اُوپر عورت آئے(یعنی بدفعلی کرے) اس لئے مجھے اس سے زیادہ محبوب کوئی عمل نہیں۔ ' 'حضرت سیدنا سلیمان علیہ السلام نے پوچھا:''تُو ہلاک ہو جائے !ایساکیوں ہے؟'' اس نے کہا:''اس لئے کہ جس کو اس کی عادت پڑجاتی ہے ا سے ایک گھڑی صبر نہیں ہوتااسی لئے اللہ عزوجل کا اس پر شدید غضب ہوتاہے اور جس پر اللہ عزوجل کا غضب شدید ہوجائے، وہ اسے توبہ سے روک دیتا ہے ۔''

(۶)۔۔۔۔۔۔سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب و سینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عالیشان ہے: ''شطرنج کھیلنا،گدھوں کی دوڑکامقابلہ کرانا،کتوں میں لڑائی کروانا، مینڈھوں کی آپس میں ٹکر مروانا،مرغ بازی کرنا،تہبندکے بغیر حمام میں جانا اور ناپ تول میں کمی کرنایہ سب قومِ لوط کے افعال ہیں۔ ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جو