اِنکساری کرتے ہوئے دعامیں مشغول ہو، اگر وہ اس سے مانگے تووہ اسے عطافرماتا ہے اور دعا کرے توقبول فرماتاہے۔
آگاہ ہوجاؤ ! اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے :''مَیں توبہ کرنے والوں کا دوست ، مخلوق کے دھتکارے ہوؤں کی ''جائے پناہ ''اور فریاد کرنے والوں کا ''فریاد رَس'' ہوں ۔ہے کوئی جس نے مجھ سے سوال کیاہواور میں نے اسے محروم رکھا ہو، ہے کوئی جس نے توبہ کی ہو اورمیں نے قبول نہ کی ہو اورہے کوئی ایساجس نے مجھ سے مانگا ہواور میں نے اسے عطانہ کیاہو ۔مَیں کریم ہوں اور کرم میری طرف سے ہے، میں جَوَّادہوں اور جودوعطا میری ہی طرف سے ہے ، مَیں اس کو بھی عطا کرتا ہوں جو مجھ سے مانگتاہے اور اسے بھی جونہیں مانگتا، میری رحمت کے دروازے سے گنہگاروں کو دھتکارا نہیں جاتا۔''
پھر تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی :