Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
37 - 133
فلاں مہینے میں فلاں جگہ پر فلاں کے ساتھ ایساایسا(یعنی زنا)کیاتھا۔''اس وقت اس کے چہرے کاگوشت جھڑجائے گاتو اس کاچہرہ بغیر گوشت کے ہڈی کارہ جائے گا،اللہ عزوجل اس گوشت سے فرمائے گا:''میرے حکم سے لوٹ جا۔''تووہ گوشت دوبارہ اس کے چہرے پرجم جائے گااور زانی کاچہرہ تارکول سے بھی زیادہ سیاہ ہوجائے گا ،زانی جرأت کرتے ہوئے کہے گا:'' یارب عزوجل!مَیں نے توکبھی گناہ نہیں کیا۔''اللہ تبارک وتعالیٰ زبان کوحکم دے گا:'' گونگی ہوجا۔''پس وہ گونگی ہوجائے گی تو اس وقت اعضاءِ بدن بولناشروع کردیں گے۔ ہاتھ کہے گا:''الٰہی عزوجل!میں نے حرام کو چھوا تھا۔'' آنکھ کہے گی :'' میں نے حرام کی طرف دیکھاتھا۔'' پاؤں کہیں گے :''ہم حرام کی طرف چلے تھے ۔''شرمگاہ کہے گی:''میں نے حرام فعل کیاتھا۔''محافظ فرشتہ کہے گا: ''میں نے سنا تھا۔''دوسرافرشتہ کہے گا:''میں نے لکھا تھا۔''اور زمین کہے گی: ''میں نے دیکھاتھا۔'' تواللہ تبارک وتعالیٰ فرمائے گا:''مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم! مجھے تیری حرام کاری کاعلم تھااس کے باوجود میں نے تیری پردہ پوشی فرمائی۔اے میرے فرشتو!اس کو پکڑکر میرے عذاب میں ڈال دواور اسے میری ناراضگی کامزہ چکھاؤ،جس نے بے حیائی کی اس پر میراغضب انتہائی سخت ہوگا۔'' 

    پس اے لغزشوں اور عُیوب میں مبتلاشخص !غفلت سے بیدار ہوجا ، موت کے بعدکون تیری طرف سے معافی مانگے گااور توبہ کریگا........؟

(۸)۔۔۔۔۔۔ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ خوشبودار ہے: ''اللہ عزوجل اپنے بندے کو اس حال میں دیکھنا پسند فرماتا ہے کہ اس کابندہ اس کی بارگاہ میں عاجزی و