شرابی جہنم میں فرعون وہامان کے قریب ہوگاتوجس نے شرابی کو ایک لقمہ کھلایااللہ عزوجل اس کے جسم پر سانپ اور بچھو مُسلَّط کردے گااور جس نے اس کی کوئی حاجت پوری کی تواس نے اسلام کے ڈھانے پر مدد کی اور جس نے اس کوبطورِ قرض کوئی چیز دی اس نے قتلِ مسلم پر اعانت کی اور جس نے اس کی مجلس اختیار کی اللہ عزوجل اس کو بغیر کسی حجت کے اَندھااُٹھائے گا اور شرابی سے نکاح نہ کرو ،بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت نہ کرو۔اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا!شرابی پرتوراۃ، زبور، انجیل اور قرآن مجید میں لعنت کی گئی ہے ۔جس نے شراب پی اس نے انبیاء کرام علیہم السلام پرنازل کردہ اللہ عزوجل کے تمام (احکام)کو جھٹلادیا اورشراب کو کافر ہی حلال ٹھہراتا ہے اورمَیں(یعنی محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)اس سے بیزار ہوں اور شرابی پیاسا مرے گاتووہ ہزار سال تک فریاد کرتارہے گا:''ہائے پیاس'' اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ نبی بناکر بھیجا !شرابی قیامت میں جب اللہ عزوجل کی بارگاہ میں حاضر ہوگاتو اللہ عزوجل فرشتوں سے فرمائے گا:''اے فرشتو!اسے پکڑلو۔ '' تواس کے سامنے سترہزار فرشتے ظاہر ہوں گے اور اسے منہ کے بل گھسیٹیں گے۔''
(پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:)''مَیں تمہیں مزید بتاتاہوں کہ جس شخص کے دل میں قرآنِ مجید کی سو(100)آیات ہوں اور وہ شراب پی لے تو قیامت کے دن قرآنِ مجید کاہر حرف آکر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اس شرابی سے جھگڑا کریگااور جس سے قرآنِ مجید نے جھگڑا کیاتحقیق وہ ہلاک ہوگیا۔''
(۱۳)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا عمربن عبدالعزیز ر حمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے منقول ہے ،آ پ فرماتے ہیں: