(۱۰)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمان ہے:'' قیامت کے دن زانیوں اور شرابیوں کو دوزخ کی طرف گھسیٹاجائے گا جب وہ جہنم کے قریب ہوں گے تو اُس کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے جائیں گے اورعذاب کے فرشتے لوہے کے گُرزوں سے ان کااستقبال کریں گے، اور وہ ان کودنیاکے دنوں کی گنتی کے برابر دوزخ میں مارتے رہیں گے پھرانہیں جہنم میں ان کے ٹھکانے پرپہنچادیں گے تو چالیس سال تک جہنمی کے جسم کے ہر عضو پر بچھوڈنک مارتے رہيں گے اور سانپ اُس کے سرپر ڈستے رہیں گے پھر بھی وہ اپنے مقررہ مقام تک نہ پہنچے گا توآگ کی لپٹ اُسے آخری سرے تک پہنچادے گی اور دوزخ کے فرشتے اسے ماريں گے تووہ جہنم کی تِہ میں گر جائے گا۔
(پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی)