(۵)۔۔۔۔۔۔ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمانِ عالیشان ہے:''شرابی قبر سے مردار سے بھی زیادہ بدبُو دار حالت میں نکلے گاکہ اس کی گردن میں شراب کی بوتل لٹکی ہوگی اور ہاتھ میں جام ہوگاسانپ اور بچھو اس کے سارے جسم پر چمٹے ہوں گے اس کو آگ کی جوتیاں پہنائی جائیں گی جس سے اس کا دماغ کھولتاہوگااس کی قبر جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہو گی جو فرعون وہامان کے قریب ہوگی ۔''
(۶)۔۔۔۔۔۔اُم لمؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبئ کریم، رء ُوف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عالیشان ہے:''جس نے شرابی کو کھانے کاایک لقمہ کھلایا،اللہ عزوجل اس کے جسم پر سانپ اور بچھو مُسلَّط کردے گا اور جس نے اس کی کوئی حاجت پوری کی اس نے اسلام کو ڈھادینے پر اعانت کی اور جس نے اس کو قرض دیااس نے مسلمان کو قتل کرنے پر مدد کی اور جس نے اس کو اپنی مجلس میں بٹھایا،اللہ عزوجل اس کو اس طرح اندھااٹھائے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہو گی۔ اور شرابی سے نکاح نہ کرو، اگر بیمار ہو جائے تو عیادت نہ کرو ، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! شراب و ہی پیتا ہے جو توراۃ، انجیل،زبور ، قر آن مجید اورجو کچھ ا للہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر نازل کیا اس کا منکر ہو اور جس نے شراب کوحلال جانا،مَیں اس سے بَری اور وہ مجھ سے بَری ہے۔''
(پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا)بے شک اللہ عزوجل اپنی عزت وجلال کی قسم بیان کرکے ارشاد فرماتاہے:''جس نے دنیامیں شراب پی وہ قیامت کے دن سخت پیاس میں مبتلاہوگا اس کا دل جَل رہا ہو گااور زبان سینے پر لٹکتی ہوگی اور