قریب تھا تو والدین سے حسن سلوک نے اس سے موت کی سختیوں کو دور کر دیا۔
ایک اور اُمتی کو دیکھا جس پر عذابِ قبر مسلط کیاگیا تھااس کے پاس وضو کی نیکی آئی اوراسے بچالیا۔ایک دوسرے شخص کو دیکھاکہ دوزخ کے فرشتے اس کو دہشت زدہ کر رہے ہیں تودنیا میں اس کے ذکر الٰہی عزوجل اورتسبیح پر مامور فرشتے آگئے اوراسے عذاب کے فرشتوں سے بچا لیا۔اپنے ایک اُمتی کو دیکھا کہ عذاب کے فرشتے اسے گھیرے ہوئے تھے اس کی نماز کی نیکی آئی اور اس کو بچالیا ۔ایک اُمتی کو دیکھا جس کی زبان پیاس کی شدت سے باہر لٹک رہی تھی جب بھی وہ (پانی کے)حوض کے قریب آتا تو لوگوں کاہجوم اس کو حوض تک پہنچنے نہ دیتا ،اس کے روزوں کی نیکی آئی اور اس کوسیراب کر دیا ۔
اپنی اُمت میں سے ایک شخص کھڑا دیکھاجبکہ انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃوالسلام حلقہ درحلقہ بیٹھے تھے،جب بھی وہ شخص کسی حلقہ کے قریب آتا تو فرشتے اس کودور کر دیتے تو نماز کے لئے غسل جنابت کی نیکی نے آکراسے میری ایک جانب بٹھادیا۔ایک اُمتی کودیکھاجس کے سامنے ،دائیں بائیں،اوپر نیچے ہر طرف اندھیرا اور تاریکی تھی اس کی حج وعمرہ کی نیکی آئی اوراُسے اندھیرے سے نکال کر روشنی میں داخل کردیا۔
ایک اُمتی کو دیکھا کہ وہ ایمان والوں سے کلام کر ناچاہتاہے لیکن ایمان والے اس سے کلام نہیں کرتے ،صلہ رحمی کرنے کی نیکی آئی اورکہا:'' اے گروہ مومنین! اس سے کلام کرو اس لئے کہ یہ شخص صلہ رحمی کیاکرتاتھا ۔''تو وہ اس سے کلام کر نے لگے اور سلام ومصافحہ بھی کرنے لگے۔
اپنے ایک اور اُمتی کو دیکھاکہ وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنے چہرے سے دوزخ کی آگ ، اس کی گرمی اور شعلے ہٹا رہا تھا تو اس کا صدقہ کرنے کاثواب آیا اور اس کے