صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ ذیشان ہے:''دعایوں مانگاکرو: اے اللہ عزوجل! ہم میں سے کسی کو بدبخت اور محروم نہ رہنے دے۔'' پھرارشاد فرمایا:''جانتے ہوبدبخت و محروم کون ہے ؟''صحابہ ِکرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''نہیں،یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم! ارشاد فرمایا:'' نماز کو ترک کرنے والابدبخت و محروم ہے اس لئے کہ اسلام میں اس کاکوئی حصہ نہیں۔''
ٍ(۱۳)۔۔۔۔۔۔حضورنبی پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ اقدس ہے:''اللہ عزوجل صحت کی حالت میں نماز چھوڑنے والے کی توحیدوامانت، صدقہ وروزہ اور شہادت قبول نہیں فرماتااورتحقیق اللہ عزوجل ،اُس کے فرشتے اور انبیاء ومرسلین علیہم الصلوٰۃ والتسلیم اس شخص سے بیزار ہیں ۔''
(۱۴)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عبرت نشان ہے :''اللہ عزوجل صحت کی حالت میں نماز چھوڑنے والے کی طرف نہ نظرِ رحمت فرمائے گا اورنہ اس کو پاک کریگا اوراس کے لئے درد ناک عذاب ہے مگر یہ کہ وہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں حاضر ہو کر توبہ کرے تو اللہ تبار ک و تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔''
(۱۵)۔۔۔۔۔۔ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمان ہے : ''اللہ عزوجل میری اُمت میں سے دس (10) طرح کے افراد پر قیامت کے دن اظہارِناراضگی فرمائے گااوران کو جہنم میں لے جانے کاحکم دے گا اوران کے چہرے بغیر گو شت کی ہڈیاں ہوں گے۔''عرض کی گئی :'' یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم وہ کون لوگ ہوں گے ؟''آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد