Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
16 - 133
وزن میں پورے اُترے تو نجات پاگئے اور اگر کمی کی تو عذاب دیئے جاؤ گے ۔''

(۴)۔۔۔۔۔۔ نبی کریم، رء ُوف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عالیشان ہے:''جس نے چالیس دن تک صبح کی نماز اس طرح پڑھی کہ اس کی ایک رکعت بھی فوت نہ ہوئی تو اللہ عزوجل اس کے لئے جہنم اور نفاق سے آزادی لکھ دیتا ہے۔''

(۵)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عالیشان ہے:''جو صبح کی نماز جماعت سے پڑھے پھر بیٹھ کر طلوعِ آفتاب تک اللہ عزوجل کے ذکر میں مشغول ہو جائے تو اللہ عزوجل اس کے لئے سب سے اعلیٰ جنت، جنت الفردوس میں محل بنائے گا۔''

     بعض روایات میں یہ بھی ہے :'' ستر( 70) محلات بنائے گا ہر محل میں سونے اور چاندی کے ستر(70)دروازے ہوں گے۔''

(۶)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے : ''نماز کی مثال اس نہر کی طرح ہے جو تم میں سے کسی کے دروازے پر جاری ہو اور وہ دن میں پانچ مرتبہ اس میں غسل کرے یہاں تک کہ اس کے بدن پر کچھ بھی میل باقی نہ رہے ،اسی طرح نمازبھی گناہوں کودھو ڈالتی ہے۔''

(۷)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے: '' جس نے پانچوں نمازوں پر ان کے وضو ، اوقات ،رکوع اورسجود کے ساتھ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے ہمیشگی اختیار کی کہ یہ اللہ تعا لیٰ کا حق ہے تو اللہ تعا لیٰ اس کے جسم کو