Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
15 - 133
انگاروں میں وہ دن رات اُلٹ پلٹ ہوتارہے گا (۳)اس پر ایک اژدھا مُسلَّط کر دیا جائے گا جس کا نام ـــ'
'اَلشَّجَاعُ الْاَقْرَع
(يعنی گنجا سانپ ) ہے '' اس کی آنکھیں آگ کی اور ناخن لوہے کے ہوں گے ہرناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت کے برابر ہو گی، وہ گرج دار بجلی کی مثل آواز میں کہے گا:'' مَیں
اَلشَّجَاعُ الْاَقْرَع
ہوں ،مجھے میرے رب عزوجل نے حکم دیا ہے کہ میں تجھے فجر کی نمازضائع کر نے کے جرم میں صبح تاوقتِ ظہر اور نمازِ ظہر ادانہ کرنے پر ظہر تاعصر،نمازِ عصر ضائع کر نے پر عصرتامغرب، نمازِمغرب نہ پڑھنے پرمغرب تاعشاء اور نمازِ عشاء ضائع کرنے پر (عشاء سے)صبح تک مارتارہوں۔ ''اور جب بھی وہ ایک ضرب لگائے گا تو مردہ ستر (70 )ہاتھ زمین میں دھنس جائے گا تو وہ اپنے ناخن زمین میں داخل کر کے اس کو نکالے گا اور یہ عذاب اس پر قیامت تک مسلسل ہوتارہے گا ۔ ''

(ہم عذاب قبر سے اللہ عزوجل کی پناہ طلب کرتے ہيں)
    قیامت کے دن کی تین سزائیں یہ ہیں:
 (۱) اللہ عزوجل اس پرایک فرشتہ مسلط کردے گا جو اسے منہ کے بل گھسيٹتے ہوئے جہنم کی طرف لے جائے گا(۲) حساب کے وقت اللہ عزوجل اس کی طرف ناراضگی والی نظر سے ديکھے گا جس سے اس کے چہرے کا گوشت جھڑجائے گا(۳)اللہ عزوجل اس کا حساب سختی سے لے گا جس سے زیادہ سخت وطویل کوئی عذاب نہ ہو گا،اللہ عزوجل اس کو دوزخ میں لے جانے کا حکم صادر فرمائے گااور جہنم کتنا بُرا ٹھکانا ہے ۔

(۳)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلی اللہ تعالیٰ ؎علیہ وآلہ وسلم کافرمان ہے: ''نماز تیری میزان ہے اور اسی پر تیرے وزن کی انتہاء ہے اگر
Flag Counter