ان میں سے ہر ایک کا ذائقہ دوسرے سے زیادہ لذیذ ہوگا۔''جب وہ سیراب ہوجائیں گے تو اللہ تبارک وتعالیٰ فرمائے گا:''میرے مطیع وفرماں بردار او رمجھ سے محبت کرنے والے بندوں کو''مَرْحَبَا!''اے میرے فرشتو!اب پھلوں سے ان کی تواضع کرو۔''فرشتے سونے کے طباقوں میں مختلف اقسام اور مختلف ذائقوں کے پھل پیش کریں گے جب وہ کھا چکیں گے تواللہ عزوجل فرمائے گا:''میرے مطیع ومحبوب بندوں کو ''مَرْحَبَا!''اے میرے فرشتو!انہیں خوشبو سے مہکاؤ۔''فرشتے عرش کے نیچے سے سفید مشکِ اَذفر لے کراُسے جنتیوں پر چھڑک دیں گے ۔''پھر اللہ عزوجل فرمائے گا:''میرے مطیع وفرماں برداربندوں کو''مَرْحَبَا''اے میرے فرشتو!انہیں لباس پہناؤ۔''تو فرشتے نورِرحمن عزوجل سے چمکتے ہوئے سبز،زرد،سرخ او رسفیدرنگ کے جُبّے پیش کریں گے، اگر اللہ عزوجل ان کی آنکھوں کی حفاظت نہ فرمائے تو اِس لباس کے نور سے ان کی بصارت ضائع ہوجائے ، ہر جنتی ایک ایک جُبّہ پہن لے گا ۔
پھراللہ تبارک وتعالیٰ فرمائے گا:''میرے فرماں بردار اور(مجھ سے) محبت کرنے والے بندوں کو''مَرْحَبَا!''اے میرے فرشتو!انہیں زیورات سے زینت دو۔''توفرشتے ہر قسم کے زیورات حاضر کردیں گے ۔''
اور بعض حوروں کوان کے سرداروں سے روکے جانے کاسبب ان حوروں کااُن کے تمام احوال کی اطلاع پاناہے ،چنانچہ ایک حور دوسری سے کہتی ہے : ''تم نے اپنے سردار کوکیا عمل کرتے ہوئے پایا؟''جواب میں دوسری کہتی ہے : ''میں نے ان کو نماز اور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں گریہ وزاری کرتے ہوئے پایا۔''تو پہلی کہتی ہے: ''میں نے تو اپنے سردار کونیندکے عالم میں پایا۔''اس پر دوسری کہتی ہے: ''میراسردار تو کثرت سے مجاہدے کرتاہے اورتیراسردار تو اِنتہائی غفلت میں ہے قریب ہے کہ تم بھی میرے سردار کی