میراث بن جاؤ گی ۔''توپہلی کہتی ہے :''اللہ عزوجل نہ کرے کہ میرا آقا مجھ سے جداہو،اللہ عزوجل میرے اور اس کے درمیان کبھی جدائی نہ ڈالے گااورنہ اس کو محروم کریگا۔''
''اب اگر بندہ اللہ عزوجل کی اطاعت سے منہ موڑکر معصیت(یعنی گناہ) کا رخ کرتاہے تو اس کانام محلات سے مٹادیاجاتاہے اوردوسرے جنتیوں کواس کے مراتب اورخدّام کا وارث بنادیاجاتاہے اوراگروہ اللہ عزوجل کی ہمیشہ اطاعت کرتارہے تو دائمی نعمتوں کامستحق ہوجائے گا۔''
پس اے اللہ عزوجل کے بندو!حق تعالیٰ کے دروازے کوہمیشہ کے لئے تھام لو اور وقتاًفوقتاًتوبہ کرتے رہواور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں گریہ وزاری کرتے رہوتاکہ جنت میں اپنے دوستوں کی ملاقات سے محظوظ ہوسکو۔