Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
131 - 133
مطابق کرسیاں نصب کی جائیں گی ۔

    ہم اللہ عزوجل سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بھی اپنے فضل وکرم سے اس نعمتِ عظمیٰ سے سرفراز فرمائے۔
(اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)
    اللہ تبارک وتعالیٰ ہرایک مردوعورت کوسلام کے بعد فرمائے گا: ''میرے اولیاء اور مطیع وفرماں برداربندوں کو''مَرْحَبَا''اے میرے فرشتو! ان کی مہمان نوازی کرو۔'' فرشتے موتی کے دستر خوان پیش کریں گے جن پر مختلف اقسام کے کھانے ہوں گے ، جب وہ کھاچکیں گے تو اللہ عزوجل فرمائے گا:''میرے بندوں کو ''مَرْحَبَا!'' اے میرے فرشتو!ان کوپلاکرسیراب کرو ۔'' ملائکہ سونے کے پیالے پیش کریں گے ،ہر پیالہ ستر (70) موتیوں سے جڑا ہوا ہوگااور شیشے کے پیالے پیش کریں گے جو سرخ یاقوت سے جڑے ہوں گے ہر پیالے میں شرابِ طہور کی ایک علیحدہ قسم ہو گی ۔''

(۷)اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے:
وَ سَقٰىہُمْ رَبُّہُمْ شَرَابًا طَہُوۡرًا ﴿21﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور انہیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی۔ (پ 29،الدھر:21)

    ان میں سے ہر کوئی ایک ایک پیالہ لے کر شرابِ طہور نوش کریگایہاں تک کہ سیر ہوجائے گاتو پیالہ اس سے کہے گا:''اے اللہ عزوجل کے ولی !اگر آپ نے مجھ سے دودھ نوش فرمالیاتو اب شراب نوش فرمایئے اور اگر شراب پی چکے ہو تو اب صاف ستھرا شہد نوش فرمالیجئے۔''تو وہ اس سے پئے گایہاں تک کہ سیراب ہوجائے گا۔

    پھر ملائکہ کہیں گے :''ہمیں ہمارے رب عزوجل نے حکم دیاہے کہ ہم ان پیالوں سے آپ کوانواع واقسام کی ستر (70) ذائقوں کی شراب سے سیراب کریں،
Flag Counter