| نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں |
یعنی قُرب ووصال کے جھنڈے لئے چلیں گے یہاں تک کہ (حضرت سیدنا)آدم صفی اللہ علی نبیناو علیہ الصلوٰۃ و السلام کے محل تک پہنچ جائیں گے (حضرت سیدنا) آدم علیہ السلام استفسار فرمائیں گے :''یہ کون ہیں؟'' ملائکہ عرض کریں گے:''یہ آپ کے بیٹے حضرت سیدنا محمد ِمصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اوراِن کی اُمت ہے ،اِن کواللہ عزوجل نے اپنے دیدارکے لئے بلایا ہے۔''
(حضرت سیدنا) آدم علیہ السلام فرمائيں گے:''اے میرے محبوب !اے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم!میرے آنے تک ٹھہریئے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے مجھے بھی بلایا ہے۔'' چنانچہ آپ علیہ السلام تشریف لائيں گے اورآپ کی اولاد سے (حضرت سیدنا) شیث،(حضرت سیدنا)ہابیل،(حضرت سیدنا)ادریس علیہم السلام اورنیک لوگ گھوڑوں پر سوار ہوجائیں گے اورسب (حضرت سیدنا) موسیٰ کلیم اللہ علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃ و السلام کی طرف چلیں گے (حضرت سیدنا)موسیٰ علیہ السلام گھوڑوں کے ہنہنانے اورملائکہ کے پروں کی آواز سن کرپوچھیں گے :'' یہ کون ہیں؟''ملائکہ عرض کریں گے :''یہ آپ کے بھائی حضرت سیدنا محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔''(حضرت سیدنا) موسیٰ علیہ السلام کہیں عرض کریں گے: ''اے میرے محبوب !اے محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم !میرے آنے تک ذرا رُک جائیے میں بھی چلتاہوں اس لئے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے مجھے بھی بلایاہے ۔''تو (حضرت سیدنا) موسیٰ علیہ السلام اور آپ کیقوم کے نیک لوگ تشریف لے چلیں گے اور (حضرت سیدنا)عیسیٰ روح اللہ علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃو السلام کے پاس حاضر ہوں گے آپ علیہ السلام بھی دریافت فرمائیں گے: ''یہ آواز کیسی ہے ؟'' ملائکہ عرض کریں گے :''یہ حضرت سیدنا محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سواری (کی آواز)ہے ان کواللہ عزوجل نے اپنی زیارت کے لئے بلایاہے ۔'' (حضرت سیدنا) عیسیٰ علیہ السلام اپنے محل سے جھانک کر فرمائیں گے: ''ٹھہرئیے!میں بھی آپ کے ساتھ چلتاہوں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے مجھے بھی دیدار کی دعوت دی ہے ۔''
پھر یہ سب حضرت سیدنا محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے جھنڈے کے نیچے حق تبارک وتعالیٰ کے دیدار کے لئے چلیں گے،مرد گھوڑوں پر اورعورتیں کجاووں میں سوار ہوں گی جب اپنی منزل پر پہنچیں گے توفرشتے عورتوں کوحضرت سیدتنا فاطمۃ الزہرارضی اللہ تعالیٰ عنہاکے حضور لے چلیں گے اورمردنبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كے قرب ہی میں رہیں گے ،یہ سب ایسے میدان میں اُتریں گے جس کی زمین مشک کی ہوگی اس کانام حَضْرَۃُالْقُدُس(یعنی بارگاہ ِخداعزوجل )ہے اس میں یاقوت اورسونے چاندی کی کرسیاں بچھی ہوں گی ان کرسیوں کے اوپر سبز چادریں ہوں گی اورکچھ کرسیاں نور کی ہوں گی پھر فرشتے ہاتھ تھام کرہرکسی کو اس کے مرتبے کے مطابق بٹھائیں گے اورکچھ لوگ تو ان کرسیوں پر بیٹھيں گے اور کچھ اپنے درجہ ومقام کے مطابق مشک کے ٹیلوں پر بیٹھیں گے ۔
پھراللہ تبارک وتعالیٰ ہرایک مردوعورت کوجداجدا سلام سے نوازے گا تمام نیک عورتیں طوبیٰ درخت کے نیچے سفید موتی کے محل میں حضرت سیدتنافاطمۃ الزہرارضی اللہ تعالیٰ عنھاکے پاس بیٹھی ہوں گی ان کے لئے بھی ان کے مقام ومرتبہ کے