بشارتیں سنائیں گے وہ کھاناکھائیں گے مگر ان کاکھانابغیر بھوک کے ہوگااورجب وہ سیر ہوجائیں گے تو انہیں بول وبراز کی حاجت نہ ہوگی بلکہ سیر ہونے کے بعد ان کو مُشک سے زیادہ خوشبودار اور پاکیزہ پسینہ آئے گا جسے ان کا لباس جذب کرلے گا،ان کے کپڑے پرانے نہیں ہوں گے اورنہ ان کی جوانی فناہوگی ، ان کی نعمتیں عارضی نہ ہوں گی بلکہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گی۔
پھر اللہ تبارک وتعالیٰ انہیں ہر جمعہ کواپنے دیدار کے لئے بلائے گا،ان میں سے کچھ لوگوں کوسال میں ایک مرتبہ جبکہ کچھ کوہرمہینے ایک مرتبہ بلائے گااور کچھ ہر تین سال بعد مشاہدہ حق تعالیٰ کریں گے اورکچھ لوگوں کوتمام مدت میں صرف ایک ہی مرتبہ دیدار ہوگااور یہ اللہ عزوجل کے ہاں ان کے مقام ومرتبہ، اللہ عزوجل سے محبت اور دنیا میں اس کی عبادت کے اعتبار سے ہوگا ۔
ہر جمعہ کو اس کامشاہدہ کرنے والی قوم وہ ہوگی جنہوں نے اپنی جوانی اور بلوغت سے موت کے دن تک تمام عمر اسی کی عبادت میں صرف کردی اورہرمہینے ایک مرتبہ اس کادیدار کرنے والے وہ لوگ ہوں گے کہ جب تک ان میں جوانی کی رمق موجود تھی انہوں نے اللہ عزوجل کی اطاعت کی اور ہر سال ایک مرتبہ اس کی زیارت کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنی عمر کے آخری حصہ میں اپنے رب عزوجل کی عبادت کی اورفقط ایک مرتبہ دیدارِحق عزوجل کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنی عمر نافرمانیوں میں گزار دی تو انہیں ان کے رب تعالیٰ نے پسند نہ فرمایا لیکن انہوں نے ( مرنے سے پہلے)توبہ کرلی تو اللہ تبارک وتعالیٰ ان کو بھی محروم نہ رکھے گا اوروہ لوگ دوسرے اہل جنت سے درجے میں کم ہوں گے ۔