Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
126 - 133
لئے ہدیے آئیں گے اور فرشتے کہیں گے :
'' اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَااَوْلِیَاءَ اللہِ!
 (یعنی اے اللہ تعالیٰ کے دوستو!تم پر سلامتی ہو)یہ ہدیہ تمہارے رب عزوجل کی طرف سے ہے۔'' 

(۵)اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے :
سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ ﴿ؕ24﴾
ترجمہ کنز الایمان:سلامتی ہوتم پر تمہارے صبر کابدلہ تو پچھلاگھر کیاہی خوب ملا ۔  ( پ13،ا لرعد:24)

    خدّام دستر خوان لائیں گے بعض موتی کے ،بعض یاقوت اور بعض سونے کے ہوں گے ان پر ایسے برتن ہوں گے جن میں مختلف اقسام کے کھانے ہوں گے(پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی:)
وَ لَحْمِ طَیۡرٍ مِّمَّا یَشْتَہُوۡنَ ﴿ؕ21﴾
ترجمہ کنزالایمان:اورپرندوں کا گوشت جو چاہیں۔(پ27،الواقعہ:21)

    ان دستر خوانوں پر موتیوں سے جڑے ہوئے سبز رومال ہوں گے، جنتی اور اس کی بیوی(جودنیامیں تھی)ایک ساتھ کھاناکھائيں گے اس لئے کہ( جوہدیہ اللہ عزوجل کی طرف سے آئے گا)وہ نصف تو شوہر کے لئے ہوگااور نصف بیوی کے لئے ہوگاکیونکہ اس نے بھی اللہ عزوجل کی اطاعت میں زندگی گزاری تھی۔ 

    اوروہ اللہ عزوجل کے دیدار سے لذت حاصل کریں گے اوروہ دسترخوان اللہ عزوجل کے ولی ،اس کی زوجہ،حوروغلماں اورخدّام کے لئے کافی ہوں گے، نہ ان میں سے کچھ کم ہوگا اورنہ ان میں تغیُّر واقع ہوگا،ان کے سروں کے اوپر سے ٹہنیوں پر پرندے ایسی آواز میں اللہ عزوجل کی حمدوثناء اور بزرگی بیان کریں گے جس سے جنتی وجد میں آجائیں گے اور سننے والوں نے اس سے زیادہ اچھی آواز نہ سنی ہوگی ،فرشتے دائیں اور بائیں جانب آکر ان سے گفتگوکرتے ہوں گے اوران کورب عزوجل کی
Flag Counter