Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
125 - 133
ساعت میں ستر(70) سال کی مسافت طے کرکے جنت کے وسط میں پہنچ جائے گا۔

    پھر وہ سونے اور موتی کاایک ایسامحل دیکھیں گے جس میں جواہر(یعنی موتیوں) کاایک درخت ہوگاجوعمدہ پوشاکیں(یعنی لباس) اٹھائے ہوئے ہوگااس کے پتے زیورات(یعنی سونے چاندی) کے ہوں گے اس میں بے شمار پھل ہوں گے ہرپھل مشکیزے کے برابر ہوگااور وہ شہدسے زیادہ میٹھے ہوں گے جب وہ اس پھل کو کھائیں گے تو بیج باقی رہ جائے گاہر بیج میں سے ایک باندی یاغلام نکلے گااس کے رخسار پر اس کے مالک کانام ایسے لکھاہواہوگاکہ چہرے پر تل سے زیادہ خوبصورت دکھائی دے گا،وہ باندی کہے گی:''آپ پر سلامتی ہواے اللہ عزوجل کے ولی !مَیں تو عرصۂ دراز سے آپ کے اشتیاق میں تھی ۔''

    پھر وہ ان محلات کے درمیان دودھ اورصاف شفاف شہد کی نہریں دیکھيں گے، ان نہروں پر یاقوت ،مرجان اور موتی کے خیمے ہوں گے جن میں خدّام اور حُوروغِلماں کی کثرت ہوگی، وہ سب کہیں گے:''اے اللہ عزوجل کے ولی !ہم طویل عرصے سے آپ کے مشتاق ہیں۔ ''

    مؤمن اپنی بیویوں کے ساتھ نعمتوں اورلذتوں میں رہے گاوہ بیوی کے حسن وجمال سے لطف اندوز ہوگااوربیوی اس کے حسن وجمال سے لطف اندوز ہوگی ،شوہر کا نام بیوی کے اوربیوی کانام شوہر کے سینے پرتل سے زیادہ خوبصورت لکھاہواہوگا اور ان پر اَنوارو تجلیات کی وجہ سے شوہر اپناچہرہ بیوی کے چہرے اور سینے کے نور میں دیکھے گااوربیوی اپناچہرہ شوہرکے چہرے اور سینے کے نور میں دیکھے گی ۔

    جنتی اسی حال میں ہوں گے کہ ان کے رب تعالیٰ کی طرف سے ان کے