Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
123 - 133
چہچہاتے ہوئے اللہ عزوجل کی تسبیح بیان کریں گے،فرشتے جنتیوں کو سلام کریں گے پھر حق تبارک وتعالیٰ کے حکم سے تحائف لائیں گے (جیساکہ ہم نے پہلے ذکرکیا) اوران کی اولاد ،بہن بھائی اوررشتے دار ان سے ملاقات کوآئیں گے ۔

    پس افسوس ہے اس شخص پر جو جہنم میں گیااورایسی دائمی نعمتوں سے محروم ہو گیا۔ جب مومن اپنے کسی دوست کودیکھنا چاہے گا تو ایسا تخت اس کو لے چلے گاجس کی رفتار (آنکھوں کو) اُچک لینے والی بجلی سے بھی زیادہ تیزہوگی اور جب دل میں کسی دوسرے دوست کو دیکھنے کی خواہش ہوگی تو وہ تخت اس کو اعلیٰ قسم کے گھوڑے کی رفتار میں لے جائے گا، وہ دونوں دوست جنت کے میدانوں میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے اور اس کے باغات میں ایک دوسرے سے گفتگو کرکے بے حد خوش ہوں گے پھر وہ دونوں واپس اپنی جگہ اپنے محلات کی طرف لوٹ جائیں گے ۔

    ہر محل کے کمرے بڑے بڑے ہوں گے، ہر کمرے کے ستر(70) دروازے ہوں گے، ہردروازے کے دونوں پٹ سونے کے ہوں گے ،ہر دروازے پر ایسا درخت ہو گاجس کا تناسرخ مرجان کاہوگا،اس میں ستر (70) ہزارٹہنیاں ہوں گی، ہر ٹہنی ستر (70)ہزار موتیوں سے بھری ہوگی بعض موتی انڈے کے برابر ،بعض چنے کے برابر اور دوسرے بعض اس سے بھی چھوٹے ہوں گے ،جنتی چھوٹے بڑے موتیوں میں سے جو موتی بھی لیناچاہيں گے توڑ ليں گے جب بھی جنتی کوئی موتی توڑے گاتو اس کی جگہ دو موتی اور نکل آئیں گے،کوئی درخت زمرد سے لداہواہوگاتو کوئی یاقوت سے بھرا ہوا ہو گا، جنتیوں کو جس کی چاہت ہو گی اسے لے کر( بطورِ زیور) پہنیں گے اور ان درختوں پر سبز رنگ کے پر ندے ہوں گے، ہر پرندہ اُونٹ کے برابر ہو گا او راس درخت کی ٹہنیوں