روزانہ پانچ نمازیں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں پیش کرتے تھے، اب تم کواللہ عزوجل کی طرف سے جزاء کے طور پر روزانہ پانچ ہدیے ملیں گے اورجو دنیامیں اللہ عزوجل کے لئے فرائض ونوافل کی کثرت کرتاتھاتو حق تبارک وتعالیٰ کی طرف سے بطورِجزاء اس کے عمل کے مطابق ان پانچ ہدایاسے زیادہ بھی عطافرمائے جائيں گے۔''
اے میرے بھائی !جس نے رب تعالیٰ کی عبادت کی جنت میں اس کی خدمت کی جائے گی، جس نے کھیتی اُگائی وہ اُسے کاٹے گااور جوخسارے میں رہاوہ شرمندہ ہوگا۔
صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''یارسول الله عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم! کیا جنت میں دن اور رات ہوں گے ؟''آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' جنت میں کبھی بھی اندھیرانہ ہوگااور جس طرح آسمان، دنیاکی چھت ہے اسی طرح عرش جنت کی چھت ہے اورعر ش نور سے لبریز ہے اور اس کی تخلیق سبز، سرخ، زرد اور سفید نور سے ہوئی ہے اورعرش کے نور کے رنگوں سے دنیااور آخرت میں موجودتمام نور وں کی زردی،سبزی،سرخی اور سفیدی متصف ہے اور دنیا سے سورج میں موجود نور،عرش کے نور سے رائی کے دانہ برابرہے ،لیکن( جنت میں )دن اور رات کی پہچان اس طرح ہوگی کہ رات کے وقت محلات کے دروازے بند ہو جائیں گے اورپردے لٹکادیئے جائیں گے او رمومن اپنی اَزواج کے ساتھ پردے میں اورحورعین کے ساتھ خلوت وتنہائی میں رات بسر کریگااور بعض جنتی ایسے بھی ہوں گے جو تنہائی میں بخشش فرمانے والے مالک ومولیٰ عزوجل کے مشاہدے میں مستغرق ہوں گے، دن ہوتے ہی محلات کے دروازے کھول دیئے جائیں گے ،پردے اٹھادیئے جائیں گے اورپرندے