دیواریں سفید ہوں گی ،چاشت کے وقت سب محلات کے رنگ ایک ہی طرح کے ہوجائیں گے اورتمام محلات کارنگ ایسا ہی ہوگاجیساکہ ذکرکیاگیاہے۔
اور جب ظہر کاوقت ہو گا تو ان محلات کی عمارتيں سونے ، چاندی ،یاقوت اور موتی کی ہوجائيں گی اور عصر کے وقت کوئی دیوار زرد توکوئی سفید ہو جائے گی یہ محلات اس کی قدرت سے رنگ بدلتے رہیں گے جو کسی چیز کو کہتاہے ''کُنْ یعنی ہو جا'' تو وہ ہوجاتی ہے تو وہ اس رنگ برنگی تبدیلی سے بڑے خوش ہوں گے اورجنت میں ہر مؤمن کے لئے ٹھکانے،گھر اورعظیم الشان اَملاک ہوں گی ،ان پراوران کے دروازوں پراس کا نام لکھاہو گا اوراُن میں اس کے لئے خدَّام اور حور وغلماں ہوں گے اور وہ اسے کلمہ طیبہ اورتکبیر کہتے ہوئے اس کا استقبال کریں گے،جنتی وہاں آنے پر بہت خوش ہو گا۔
اور(حضرت سیدنا) رضوان علیہ السلام تشریف لاکر اولیاء کرام کو تنہائی مہیا کريں گے، ان میں سے ہر ولی کے لئے ایک خیمہ اور دلہن ہوگی جس کے جسم پر حُلَّے اورزیور ہوں گے۔وہ ولی سے کہے گی:''اے اللہ عزوجل کے ولی! مجھے کافی عرصے سے آپ کی ملاقات کا شوق تھا تمام خوبیاں اس اللہ عزوجل کے لئے ہیں جس نے ہم دونوں کو ایک جگہ اکٹھا فرمایاتوبندهٔ مؤمن کہے گا :'' اے الله عزوجل کی بندی! تو مجھے کیسے جانتی ہے حالانکہ آج سے پہلے تونے مجھے کبھی نہيں دیکھا ؟'' وہ دلہن کہے گی:'' الله عزوجل نے مجھے آپ کے لئے پیدا فرمایا اورآپ کا نام ميرے سينے پر لکھا اوریہ منازل پیدا فرما کر ان کے دروازوں پرآپ کا نام لکھ دیا اوریہ تمام حور وغلماں بھی آپ کے لئے پیدا کئے ہيں اور ان کے رخساروں پرآپ کانام اس خوبصورتی سے لکھ دیاہے کہ وہ نام چہرے پر