Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
118 - 133
اونٹ جتناہو گا اوروہ سورج کی طرح چمکتی ہوں گی۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا: ''اس میں بِہی (سیب کے مشابہ ایک پھل ) ،سیب، انار، آڑو اورخوبانیاں بھی ہیں ہر دو پھلوں کاوزن اونٹ کے بوجھ کے برابر ہے اس درخت کوپیداکرنے والے کے علاوہ طوبیٰ درخت کے اوصاف حقیقتاً کوئی بھی نہیں جانتا ،جنت میں ہر مؤمن کے لئے اس درخت کی ایک ٹہنی ہوگی اور اس کانام اس ٹہنی پر لکھاہواہوگااوراس ٹہنی پر ہرقسم کے پھل ہوں گے حتی کہ وہ گھوڑوں کواپنی زینوں کے ساتھ ،اونٹوں کواپنی نکیلوں کے ساتھ اور خدمت گار مرد وں اور عورتوں کواٹھائے ہوئے ہوگی۔ہر شاخ میں ہار، کنگن، انگوٹھیاں ، تاج اور اشیاءِ خوردونوش سے بھرے ٹوکرے بھی ہوں گے اوریہ سب شاخ کے پتوں کی جگہ پر ہوں گے۔ جب بھی کوئی مؤمن ایک ٹوکرا توڑے گااس کی جگہ دوٹوکرے آجائيں گے اور اگرایک پھل توڑے گا تواُس کی جگہ دوپھل اُگ آئیں گے۔
    طوبیٰ درخت کے نیچے بہت سے میدان ہیں اس کے سائے میں کوئی سوار اگر ایک سوسال تک چلتارہے توبھی اس کی مسافت ختم نہ ہوگی، ان میدانوں میں شراب(طہور)،دودھ اور شہد کی نہریں ہوں گی، ان نہروں میں چھوٹی او ر بڑی مچھلیاں ہوں گی، ان مچھلیوں کی جلدچاندی کی اور سنِّے (یعنی چھِلکے)دینار کی طرح سونے کے ہوں گے، ان کاگوشت بغیر ہڈی اور بغیر کانٹے کے، برف سے زیادہ سفید اورمکھن سے زیادہ نرم ہوگا،ان نہروں میں سرخ یاقوت کی سواریاں ہوں گی جن میں سوار ہوکر اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ اُن میدانوں میں اپنے محلات کی سیر کریں گے ۔

    پہلے محل کی دیواریں سبز ،دوسرے کی زرد ،تیسرے کی سرخ او رچوتھے محل کی
Flag Counter