Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
117 - 133
جنت) میں ان کے لئے دائمی اورابدی ہوں گی ۔'' 

(۴)اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے:
اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوۡبٰی لَہُمْ وَحُسْنُ مَاٰبٍ ﴿29﴾
ترجمہ کنزالایمان: وہ جوایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کوخوشی ہے اور اچھاانجام۔(پ 13 ، ا لر عد : 29 )

(۳)۔۔۔۔۔۔حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرعزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عالیشان ہے: ''طوبیٰ جنت میں ایک درخت ہے جس کی جڑمیرے گھر میں اور ٹہنیاں جنت کے محلات پر سایہ فگن ہیں۔ جنت میں کوئی ایسا محل نہیں جس پر اس کی ایک ٹہنی نہ ہو،ہر ٹہنی تمام اقسام کے دنیاوی پھل اٹھائے ہوئے ہے اور ہر ٹہنی پر تمام دنیاوی کلیاں موجود ہیں مگر اس ٹہنی کے پھل اور کلیاں دنیاوی پھلوں اور کلیوں سے زیادہ خوبصورت ،عمدہ اور وافرمقدار میں ہوں گے۔ طوبیٰ درخت میں انگور لگے ہوں گے ہر خوشۂ انگور کی لمبائی ایک ماہ کی مسافت ہے اور اس کادانہ پانی سے بھرے ہوئے مشکیزے کی مانند ہے ۔''شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی گئی:یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! کیاایک دانہ مجھے، میرے گھر والوں اور میرے خاندان کو کافی ہوگا؟'' توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:''بے شک ایک دانہ تجھے،تیرے گھر والوں اور تمہاری قوم کے دس افراد کے لئے کفایت کریگا،اور طوبیٰ درخت میں کھجوریں بھی ہوں گی ہر کھجور مشکیزے کے برابر ہوگی ہر دو کھجوروں کا وزن ایک
Flag Counter