Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
112 - 133
اپنی آواز میں میری حمدوثناء سناؤ۔''تو حورِعین گائيں گی اور ساز بھی ان کے ہم آواز ہوکر بجتے ہوں گے سب لوگ الله عزوجل کی بارگاہ میں اسے سن کر خوشی سے مست وبے خود ہو جائيں گے جب وجد وسرور سے افاقہ ہوگااور سیر ہوجائیں گے تو عرض کریں گے: ''اے ہمارے رب عزوجل! ہم دنیامیں تیراذکر اورتیراپیاراکلام پسند کیا کرتے تھے ۔'' تو اللہ عزوجل فرمائے گا:''ہاں !بے شک میرے پاس تمہارے لئے وہ سب کچھ ہے جس کی تمہیں جنت میں خواہش ہے اور تم اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہوگے ۔

    پھر اللہ عزوجل فرمائے گا:''اے داؤد(علیہ السلام)!تو و ہ عرض کریں گے :
'' لَبَّیْکَ یَارَبَّ الْعَالَمِیْن
( یعنی اے تمام جہانوں کے مالک میں حاضرہوں )۔''اللہ عزوجل فرمائے گا:''اے داؤد(علیہ السلام)! میں تمہیں حکم دیتاہوں کہ تم منبر پر کھڑے ہوکر میرے محبوب بندوں کو ''زبورشریف'' کی دس سورتیں سناؤ۔'' چنانچہ حضرت داؤد علیہ السلام منبر پر تشریف فرماہوکر زبور شریف کی دس سورتوں کی تلاوت فرمائیں گے، حضرت داؤد علیہ السلام کی آواز جوکہ گانے والی جنتی حوروں کی آواز سے بھی بڑھ کر ہوگی اس سے اہل جنت خوشی ومسرت سے وجد وسرور میں آجائیں گے جیسے نشے میں ہوں اور حضرت سیدنا داؤد علیہ السلام کی آواز(خوش الحانی میں) نوے (90) مزامیر کی آواز کے برابر ہو گی جب اہل جنت کو (وجدسے)سیر ہوکر افاقہ ہوگاتو اللہ عزوجل فرمائے گا :'' اے میرے بندو!کیاتم نے اس سے اچھی آواز کبھی سنی تھی ؟''تو وہ عرض کریں گے: '' نہیں، اللہ عزوجل کی قسم !آج تک ہمارے کانوں نے نہ تیرے نبی حضرت سیدنا داؤد علیہ السلام کی آواز کی مثل آواز سنی تھی اور نہ اس سے بہتر اور پیاری آواز سنی تھی۔''

    پھر اللہ عزوجل فرمائے گا:''میری عزت وجلال کی قسم !میں تمہیں اس سے بھی

زیادہ اچھی آواز سناؤں گا،اے میرے محبوب! اے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم منبر پر
Flag Counter