ترجمہ کنز الایمان: تم خوب رہے تو جنت میں جاؤہمیشہ رہنے۔''(پ ۲۴،الزمر:۷۳) پھر ان کے سروں پر عزت کاشاہی تاج رکھاجائے گااور جنت کے زیورات دنیاکے زیورات کی طرح بھاری نہ ہوں گے اور دنیاکے زیور سے تو شور کی آواز آتی ہے جبکہ جنت کازیور اللہ عزوجل کی تسبیح دھیمی دھیمی اورخوش کن آواز میں بیان کریگا جس سے سننے والے خوشی سے جھوم اٹھیں گے ،پھر اللہ عزوجل فرمائے گا:''میرے اطاعت گزار بندوں کو ''مَرْحَبَا''اے میرے فرشتو!ان کو خوشی کے نغمے سناؤ۔ ' ' چنانچہ ملائکہ جائيں گے اوراُن کے لئے جنت کی گانے والی حورِعین کولائیں گے اور ٹہنیوں اور درختوں پر سیٹیاں نصب کریں گے تمام درختوں کی ہر ٹہنی پر ستر(70) ہزار جنَّتی ساز ہوں گے، عرش کے نیچے سے ہواچل کر ان جنتی سازوں میں داخل ہو گی تو ان سے ایسے نغمے سنے جائيں گے جن سے اچھے نغمے سننے والوں نے نہ سنے ہوں گے۔
پھر اللہ عزوجل حورِعین سے فرمائے گا:''میرے بندوں کو خوشی کے نغمے سناؤ کیونکہ یہ میری رضاکے لئے دنیامیں گانوں کی آواز سے اپنے کانوں کوبچاتے تھے، میرے ذکر اور میرے کلام (یعنی قرآنِ مجید)کوسن کر لطف اندوز ہواکرتے تھے ،تو تُم ان کو