عزوجل کی طرف سے پھل ،شاہی تاج ،ہار،کنگن،پازیب اورانگشتریاں( یعنی انگوٹھیاں) ہوں گی ہر جنتی کو دس انگشتریاں دی جائیں گی جن کے نگینوں پر سبز نور سے کچھ نہ کچھ لکھا ہوا ہو گا، انگوٹھے کی انگشتری کے نگینے پر لکھاہوگا:''اے بندے ! میں تجھ سے راضی ہوں۔'' دوسری انگلی کی انگوٹھی کے نگینے پر لکھاہوگا: ''تم میرے لئے ہو اور میں تمہارے لئے ۔'' تیسرے پر :''تم میرے قُرب سے کبھی نہ اکتاؤگے ۔''چوتھے پر : ''ہمیشہ رہنے والے گھر میں تم میرے قُر ب سے لذت اٹھاؤ گے ۔''اور پانچویں پر : ''تم نے دنیا میں کھیتی بوئی اور آخرت میں کاٹی ۔''اور چھٹے نگینے پر :''تم نے میری خاطر (راتوں ) کو لمبے لمبے سجدے کئے جب کہ لوگ غافل تھے۔''ساتویں نگینے پر : ''آج تمہارے لئے میرے مشاہدے اور دیدار کی خوش خبری ہے ۔''آٹھویں نگینے پر :