Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
109 - 133
ہوں گے اللہ عزوجل کا ولی ان میں سے جس سے چاہے گانفع اٹھائے گا۔''

(۳)اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے :
وَ لَہُمْ رِزْقُہُمْ فِیۡہَا بُکْرَۃً وَّعَشِیًّا ﴿62﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور انھیں اس میں ان کا رزق ہے صبح وشام۔( پ 16،مریم:62)

(۲)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمانِ عالیشان ہے : ''جب جنت میں صبح ہوگی تو ایک فرشتہ محل کادروازہ کھٹکھٹائے گا،خادم پوچھے گا:''کون ہے ؟'' اللہ عزوجل کی طرف سے آنے والافرشتہ کہے گا:''تمہارے سردار مرد یاعورت کے لئے نمازِ صبح کے بدلے ہدیہ لایا ہوں۔''چنانچہ وہ دروازہ کھولے گا،فرشتہ داخل ہوکر کہے گا: اللہ عزوجل تمہیں سلام فرماتاہے اور تمہارے لئے فرماتاہے :''تم دنیامیں میری طرف صبح کی نماز بھیجاکرتے تھے تو میں قبول فرمالیاکرتاتھاحالانکہ میں نے تمہیں جزاء نہ دکھائی تھی۔'' (پھرفرشتہ کہے گا)اور اب یہ ہدیہ اللہ عزوجل نے تمہاری طرف نمازِ صبح کی جزاء کے طورپر بھیجاہے۔'' پھر وہ فرشتہ سونے کادستر خوان بچھائے گااس پر ستر (70) طشتریاں ہوں گی دس سونے کی ،دس چاندی کی ،دس یاقوت کی ، دس زمرد کی ، دس موتی کی، دس مرجان کی اور دس عقیق کی ہوں گی ہر طشتری میں ایسا کھاناہوگاکہ دوسرے کھانے سے مشابہت نہ رکھتا ہوگا اور اس پر برف سے زیادہ سفید روٹی ہوگی ، اور یہ سب اس ذات کی قدرت سے ہوگاجوکسی چیز کے لئے فرماتاہے: ''کُنْ (یعنی ہوجا)تو وہ ہو جاتی ہے ۔''وہ طَشتریاں ریشم کے سبز رومالوں سے ڈھکی ہوں گی۔

    پھر ایک اورفرشتہ آئے گا اس کے پاس سونے کادوسرا طباق ہوگا جس میں اللہ
Flag Counter