Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
108 - 133
اپنے محلات کی طرف لوٹ جاؤ ۔

    تووہ محلات ان کے لئے کھولے جائیں گے ہر کسی کو ایک محل ملے گااور ہر محل کے ستر( 70) ہزار دروازے ہوں گے ہر دروازہ پر ستر(70) ہزار درخت ہوں گے ہر درخت کی ستر( 70) ہزار ٹہنیاں ہوں گی ہر ٹہنی پر ستر (70) ہزار اقسام کے پھل ہوں گے، ایک پھل دوسرے پھل سے مشابہت نہ رکھتاہوگا ہر درخت کا تَناسونے کا اور پتے چاندی کے ہوں گے ہر پھل مٹکے کے برابر ہوگا،درختوں کی ہر دوقطاروں کے درمیان سونے کے ستر(70)تخت ہوں گے ہر تخت کی لمبائی تین سو(300) گزہوگی جب وہ اس پر بیٹھناچاہیں گے تو تخت اتناجھک جائے گاکہ ایک ہاتھ اونچا باقی بچے گا اور جب وہ ٹھیک طرح سے بیٹھ جائیں گے تو وہ اتنابلند ہوجائے گا کہ جیسے ہوا میں پہاڑ بلند ہوتاہے ، اگر ان کے دل میں یہ بات آئی کہ وہ تخت ان کو لے کر چلے تو وہ جنت کی زمین پر چلناشروع کر دے گااور اگر جنتی چاہیں گے کہ وہ ان کو لے اُڑے تو وہ درختوں کے درمیان اُڑناشروع کردے گا۔

    اور وہ اپنے سروں کے اوپر سے جو چاہیں گے پھل توڑ کر کھائیں گے، ہر تخت پر ستر(70) ہزاربچھونے ہوں گے ،ان پر سنگین ریشم کے سرہانے اور گاؤ تکیے ہوں گے ہر تخت کے ارد گرد ستر(70) خدّام ہوں گے، ہر خادم کے ہاتھ میں سونے کاپیالہ ہوگاجو ستر (70) ہزار موتیوں سے جڑا ہواہوگا،ہر پیالے میں مختلف رنگوں کے مشروب ہوں گے اور ہر ولی کے لئے ستر(70) حورعین اور خدمت گار باندیاں ہوں گی ہر حور پر ستر (70) حلّے ہوں گے ایسا لگے گا کہ عنقریب ان کا نور آنکھوں کو اُ چک لے گا اور ستر (70) ہزار اقسام کے زیورات ہوں گے جو موتیوں اور جواہر ات سے جڑے ہوئے