Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
107 - 133
کو لئے جھومتی رہیں گی اگر جنتی نغموں (کی آوازیں )دھیمی ہوں گی تو وہ کرسیاں بھی آہستہ آہستہ جھومیں گی اور اگر گاناپُرجوش ہواتو کرسیاں بھی پرجوش ہوجائيں گی اور خوشی کے مارے اپنے آپ سے بے خبر ہوجائیں گے ۔

    اللہ تبارک وتعالیٰ ان کو حسبِ مراتب یہ(نعمت)عطافرمائے گا اور ان کو ایسا صاف ستھرا لباس عطافرمائے گاجو نورِ رحمن عزوجل سے ملمع ومزیّن ہوگاجس کی کڑھائی ونقش ونگار سونے کے ہوں گے ،اس نقش ونگار کے وسط میں یہ لکھاہوا ہوگا:
''بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ھٰذِہِ الْخِلْعَۃُ نُسِجَتْ بِرَسْمِ فُلَانَۃٍ بِنْتِ فُلَانَۃٍ اَوْ فُلَانٍ بْنِ فُلاَنٍ
(یعنی اللہ عزوجل کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اورنہایت رحم والا ،یہ لباس فلاں کی بیٹی فلاں یافلاں کے بیٹے فلاں کی تکریم کے لئے بنایاگیاہے)''جب وہ لباس پہنیں گے تو لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ اور اَللہُ اَکْبَرُ کہیں گے حق تبارک وتعالیٰ علیحدہ علیحدہ ہر مرد وعورت کو سلام فرمائے گااور ان سے فرمائے گا:''میری اطاعت کرنے والے بندوں کو ''خوش آمدِید!''میں تم سے راضی ہوگیاہوں کیاتم بھی مجھ سے راضی ہو؟''تو وہ عرض کریں گے:'' اے ہمارے رب عزوجل! تمام تعریفیں اور شکر تیرے لئے ہے ہم کیسے راضی نہ ہوں کہ تو نے ہمیں اس قدر عزت سے نوازا۔''تو حق تبارک وتعالیٰ فرمائے گا:''تم نے میری حرام کردہ چیزوں سے اجتناب کیااور جس کامیں نے تمہیں حکم دیااس پر عمل کیااور میرے لئے روزے رکھے ،میرے لئے نماز پڑھی اور تم میرے قُرب سے دوری کے خوف سے روتے تھے اور میری مخالفت نہیں کرتے تھے میری عزت وجلال کی قسم! اب میں تمہیں اتنا عطا کروں گا جو تمہیں کافی ہوگااے میرے محبوبو!اے میرے مطیع وفرمانبرداراور مجھ سے محبت کرنے والے بندو! اب تم
Flag Counter