Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
104 - 133
(۱)اللہ عزوجل ارشادفرماتا ہے:
وَمَا کَانَ صَلَاتُہُمْ عِنۡدَ الْبَیۡتِ اِلَّا مُکَآءً وَّتَصْدِیَۃً ؕ
ترجمہ کنزالایمان:اور کعبہ کے پاس اُن کی نماز نہیں مگرسیٹی اورتالی۔(پ9،الانفال:35)

    مفسرین کرام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین فرماتے ہیں :''مُکَاء منہ سے سیٹی بجانااور تَصْدِیَۃ تالی بجانااور گاناہے اور فرماتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں جب عید کادن ہوتاتو(کافر) لوگ مساجد(یعنی عبادت گاہوں) میں گانے گاتے اور سیٹیاں بجایا کرتے تھے تو حق تبارک و تعالیٰ نے ان کے اس فعل کی مذمت فرمائی اور ان کو درد ناک عذاب کی وعید سنائی ۔''

(۴)۔۔۔۔۔۔ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمانِ عبرت نشان ہے: ''باجا بجانے والے اور سننے والے دونوں ملعون ہیں،تو جس نے دنیا میں گانے باجے سنے وہ جنت میں خوش کرنے والی آوازوں کوسننے سے ہمیشہ محروم رہے گا،مگر یہ کہ وہ توبہ کرلے (اورارشادفرمایا)حضرت داؤدعلی نبیناوعلیہ الصلوٰۃو السلام کی آواز(خوش الحانی میں) نو سو (900) مزامیر(یہ شیطانی مزامیر نہیں بلکہ اللہ عزوجل کی حمدو پاکی ہو گی) کی آوازوں کے برابر ہوگی جس دن اللہ تبارک و تعالیٰ کادیدار ہو گا اس دن وہ اپنی آواز سنائیں گے لہذا اُس خو ش کن آواز کے لئے اس دنیاوی آواز کوسنناترک کردو۔''

(۲)اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے :
لَہُمۡ مَّا یَشَآءُوۡنَ فِیۡہَا وَلَدَیۡنَا مَزِیۡدٌ ﴿35﴾
ترجمہ کنزالایمان :ان کے لئے ہے اُس میں جو چاہیں اورہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے۔ (پ26،ق:35)
Flag Counter