میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللّٰہ والوں رَحمَہُمُ اللہُ تعالٰیسے نسبت باعِث سعادت ، ان کا ذکرِ خیر باعثِ نُزولِ رَحمت، ان کی صحبت دوجہاں کیلئے بابَرَکت ، ان کے مزارات کی زیارت تِریاقِ اَمراضِ معصیَت اور ان کی عقیدت ذَرِیعۂ نَجاتِ آخِرت ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں بھی اولیائے کرام رَحمَہُمُ اللہُ السلام سے عقیدت اور ولیِ کامِل حضرتِ سیِّدُنا بِشرِ حافی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الکافی سے مَحَبَّت ہے۔ یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ! ان کے صدقے ہماری بھی مغفِرت فرما۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
بِشرِ حافی سے ہمیں تو پیار ہے
اِنْ شَآءَ اللہ اپنا بیڑا پار ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کفن چور
ایک عورت کی نَماز ِجنازہ میں ایک کفن چور بھی شامِل ہو گیا اور قبرِستان ساتھ جا کر اُس نے قَبْر کا پتا محفوظ کر لیا۔ جب رات ہوئی تو اس نے کفن چُرانے کیلئے قَبْر کھود ڈالی۔ یکا یک مرحومہ بول اُٹھی: سُبحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایک مَغْفُور(یعنی بخشِش کا حقدار ) شخص مَغْفُور( یعنی بخشی ہوئی)عورت کا کفن چُراتا ہے! سُن، اللہ تعالیٰ نے میری بھی مغفرت کر دی اور اُن تمام لوگوں کی بھی جنہوں نے میرے جنازے کی نَماز پڑھی اورتُو بھی اُن میں شریک تھا ۔ (یہ سُن کر اُس نے فوراً قَبر پر مِٹّی ڈال دی اور سچّے دل سے تائب ہو گیا)(شُعَبُ الْاِیمان ج۷ص۸رقم۹۲۶۱) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری