Brailvi Books

نماز جنازہ کا طریقہ
14 - 19
بچّے کا جنازہ اُٹھانے کا طریقہ
	چھوٹے بچّے کے جَنازے کو اگر ایک شَخص ہاتھ پر اُٹھا کر لے چلے تو حَرَج نہیں اور یکے بعد دیگرے لوگ ہاتھوں ہاتھ لیتے رہیں۔ (عالمگیری ج۱ص۱۶۲) عورَتوں کو ( بچّہ ہو یا بڑا کسی کے بھی) جنازے کے ساتھ جانا نا جائز و ممنوع ہے۔  (بہارِ شریعت ج۱ص۸۲۳،دُرِّمُختار ج۳ص۱۶۲)
نمازِ جنازہ کے بعد واپَسی کے مسائل
 	 جو شخص جَنازے کے ساتھ ہو اُسے بِغیر نَماز پڑھے واپَس نہ ہونا چاہئے اورنَماز کے بعد اولیائے میِّت( یعنی مرنے والے کے سرپرستوں) سے اجازت لے کر واپَس ہو سکتا ہے اور دَفن کے بعد اجازت کی حاجت نہیں۔ 		                                                                                                            (عالمگیری ج۱ص۱۶۵)
کیا شوہر بیوی کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے؟
       شوہر اپنی بیوی کے جنازے کو کندھا بھی دے سکتا ہے، قَبْر میں بھی اُتار سکتا ہے اورمُنہ بھی دیکھ سکتا ہے۔ صِرف غسل دینے اوربِلا حائل بدن کو چھُونے کی مُمانَعَت ہے۔ عورَت اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے ۔      (بہارِ شریعت ج۱ص۸۱۲،۸۱۳)
مُرتَد کی نَمازِ جنازہ کا حُکمِ شَرعی
    مُرتد اور کافر کے جنازے کا ایک ہی حکم ہے۔مذہب تبدیل کرکے عیسائی (کرسچین) ہونے والے کا جنازہ پڑھنے والے کے بارے میں کئے گئے ایک سُوال کا جواب دیتے ہوئے