Brailvi Books

نمازِ عید کا طریقہ(حنفی)
3 - 10
قَلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عِید کو( نَمازِ عید کیلئے) ایک راستہ سے تشریف لے جاتے اور دُوسرے راستے سے واپَس تشریف لاتے۔  (سُنَنِ تِرمِذی ج۲ص۶۹حدیث۵۴۱) 
نَمازِ عِید کا طریقہ(حنفی)
	پہلے اِس طرح نیّت کیجئے : ’’میں نیّت کرتا ہوں دو رَکْعَت نَماز عیدُالْفِطر( یا عیدُالْاَضْحٰی )کی ،ساتھ چھ زائد تکبیروں کے ،واسِطے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے ، پیچھے اِس امام کے‘‘ پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اور اللہُ اَکْبَر کہہ کر حسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لیجئے اور ثَناء پڑھئے ۔ پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اوراللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے لٹکا دیجئے ۔پھر ہاتھ کانوں تک اٹھائیے اوراللہُ اَکْبَر کہہ کر لٹکا دیجئے ۔ پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیے اوراللہُ اَکْبَر کہہ کر باندھ لیجئے یعنی پہلی تکبیر کے بعد ہاتھ باندھئے اس کے بعد دوسری اور تیسری تکبیر میں لٹکائیے اور چوتھی میں ہاتھ باند ھ لیجئے ۔ اس کو یوں یادرکھئے کہ جہاں قِیام میں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھنے ہیں اور جہاں نہیں پڑھنا وہاں ہاتھ لٹکانے ہیں۔  پھر امام تَعَوُّذاور تَسْمِیَہ آہِستہ پڑھ کر اَلحَمدُ شریف اور سورۃ جہر  ( یعنی بُلند آواز ) کیساتھ پڑھے ، پھر رُکوع کرے ۔ دوسری رَکْعَت میں پہلے اَلحَمدُ شریف اور سُورۃ جہر کے ساتھ پڑھے ، پھر تین بار کان تک ہاتھ اٹھا کراللہُ اَکْبَر کہئے اور ہاتھ نہ باندھئے اور چوتھی باربِغیر ہاتھ اُٹھا ئے اللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے رُکوع میں جائیے اور قاعِدے کے مطابِق نَماز مکمَّل کرلیجئے ۔ ہر دو تکبیروں کے درمیان تین بار ’’ سُبْحٰنَ اللہ ‘‘