Brailvi Books

نماز میں لقمہ کےمسائل
28 - 40
لقمہ سے متعلق اہم سوال اور ان کے جواب
سوال: امام کی نیت چار فرضوں کی تھی پہلی دو رکعت ختم کر چکا تھا بیچ میں التحیات بھول گیااور اللہ اکبر کہہ کر کھڑا ہو گیا بعد کو مقتدی نے بتایا وہ بیٹھ گیا، التحیات پڑھی اور آخر میں سجدہ سہو کیا۔آیا مقتدی کی، امام کی نماز ہوئی یا نہیں ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
اگرامام ابھی پورا سيدھا کھڑا نہ ہونے پايا تھا کہ مقتدی نے بتايا اور وہ (يعنی امام )بيٹھ گيا تو سب کی نماز ہوگئی اور سجدہ سہو کی حاجت نہ تھی اور اگر امام پورا کھڑا ہوگيا تھا اس کے بعد مقتدی نے بتايا تو مقتدی کی نماز اسی وقت جاتی رہی اور جب اس کے کہنے سے امام لوٹا تو اسکی بھی گئی اور سب کی گئی اور اگر مقتدی نے اس وقت بتايا تھا کہ امام ابھی پورا سيدھا نہ کھڑا ہوا تھا کہ اتنے ميں پورا سيدھا ہوگيا اس کے بعد لوٹا تو مذہب اصح ميں نماز ہوتو سب کی گئی مگر مخالفت حکم کے سبب مکروہ ہوئی کہ سيدھا کھڑا ہونے کے بعد قعدۂ اولی کے لئے لوٹنا جائز نہيں۔ نماز کا اعادہ کريں خصوصاً ايک مذہب ِقوی پر نماز ہوئی ہی نہيں تو اعادہ فرض ہے۔
( فتاوٰی رضويہ ص۲۱۴ج۸رضا فاؤنڈیشن لاہور کذا فی الھندیہ بقولہ ''و لا یسبح اذا قام الی الاخریین '' ص۹۹ج اول مکتبہ حقانیہ پشاور)
سوال: امام کو قعدہ اولی میں اپنی عادت سے دیر لگی اور مقتدی نے یہ سوچ کر کہ امام کو سہو ہوا ہے بلند آواز سے تکبیر کہی تاکہ امام کو اطلاع ہو جائے کہ یہ قعدہ اولی ہے آخری
Flag Counter