Brailvi Books

نماز میں لقمہ کےمسائل
14 - 40
نماز میں لقمے کے مسائل
سوال : نماز میں لقمہ دینے اور امام کو لقمہ لینے سے متعلق شریعت کے کیا احکام ہیں؟
جواب : قوانین شریعت کے مطابق نمازمیں اپنے امام کو لقمہ دینا بعض صورتوں میں فرض ہے، بعض صورتوں میں واجب اور بعض صورتوں میں جائز ہے ۔ یوں ہی بعض صورتوں میں حرام ہے ،بعض صورتوں میں مکروہ ۔بسا اوقات لقمہ کا تعلق امام کی قراء ت کے ساتھ ہوتا ہے تو بسا اوقات انتقالات امام کے ساتھ ۔اولاً اس کتاب میں نماز میں لقمہ سے متعلق ضروری احکام بیان کئے جائیں گے ۔ اس کے بعد چند مسائل سوال و جواب کی صورت میں بیان کئے جائیں گے ۔ اس کتاب میں ذکر کردہ اکثر مسائل فتاوٰی رضویہ شریف ہی سے لئے گئے ہیں کہ جس مسئلہ میں امام اہل سنت ،مجدد دین وملت، پروانۂ شمع رسالت، الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کا حوالہ موجود ہو اس کی حیثیت مسلّمہ ہوتی ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو مسائل آپ رضی اللہ عنہ کی کتابوں میں ملتے ہیں ، متلاشیِ علم کو ہزاروں کتابیں چھاننے کے بعد بھی نہیں ملتے۔صاحب بہارشریعت صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت مولانا امجدعلی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فتاوٰی رضویہ کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں''اس میں ہر مسئلہ کی ایسی تحقیق کی گئی ہے جس کی نظیر آج دنیا میں موجود نہیں اور اس میں ہزارہا ایسے مسائل ملیں گے جن سے علماء کے کان بھی آشنا نہیں۔ ''
(بہارشریعت ص۴حصہ دوم مطبوعہ ضیاء القرآن )
چنانچہ سیدی و مرشدی، شیخ طریقت ،عاشق اعلی حضرت ، امیر اہلسنت،
Flag Counter