پس مذکورہ بالا احادیث مبارکہ لقمہ دینے اور لینے کی اصل ہیں۔فقہاء عظام رحمہم اللہ نے اس مسئلہ میں ہماری مزید رہنمائی کی او ر مسئلہ مذکور میں پیش آنے والی مختلف صورتوں کا حکم اپنی کتابوں میں تفصیل سے تحریر کیا۔فقیر نے بتوفیق خدا اور بفضل مصطفی صلي الله عليه وسلم اور بطفیل نظر مرشد اپنے اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے فقہائے کرام کی بیان کردہ انہیں صورتوں کو ایک جگہ جمع کرنے کی سعی کی ہے تا کہ عوام الناس کی ان مسائل تک آسانی سے رسائی ہو سکے اور اس مسئلہ کے بارے میں لوگوں میں جو مختلف قسم کی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ان کا ازالہ ہو سکے۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاء گو ہوں کہ اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم کے صدقے اس کوشش کو قبول فرمائے ۔