امام حاکم علیہ الرحمۃ مستدرک میں حضرت ابو عبد الرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں
''قال قال علی کرم اللہ وجھہ الکریم من السنۃ أن تفتح علی الامام اذا استطعمک قیل لأبی عبد الرحمن ما استطعام الامام قال اذا سقط''
ترجمہ:فرمایا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا کہ سنت ہے کہ جب امام تم سے لقمہ مانگے تو اسے لقمہ دو۔ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے کہا گیاکہ امام کا مانگنا کیا ہے،فرمایاجب وہ کچھ چھوڑ دے۔
(مستدرک حاکم ص ۰ ۲۷ جلد اول دار الفکر بیروت)
''أنہ صلی اللہ علیہ و سلم قرأ فی الصلاۃ فترک کلمۃ فلما فرغ قال الم یکن فیکم أبی قال بلی قال ھلا فتحت علی فقال ظننت أنھا نسخت فقال صلی اللہ علی وسلم لو نسخت لأعلمتکم''
ترجمہ:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں قراء ت کی پس ایک کلمہ آپ نے نہ پڑھا۔جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا کہ کیا تم میں اُبی موجود نہیں ؟انھوں نے عرض کیا کیوں نہیں یارسول اللہ! آ پ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایاتم نے لقمہ کیوں نہیں دیا؟ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کیاکہ میں نے گمان کیا کہ شاید وہ حصہ منسوخ ہو گیا ہے جو آپ نے نہ پڑھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد