Brailvi Books

نحو مِير
91 - 202
سبق نمبر: 18

(۔۔۔۔۔۔اسمائے عاملہ کا بیان(۱)۔۔۔۔۔۔)
    اسمائے عاملہ کی گیارہ اقسام ہیں: 

(۱)پہلی قسم:اسمائے شرطیہ بمعنی اِنْ۔

    یہ نو ہیں:
 (۱)مَنْ (۲)مَا (۳)أَیْنَ (۴)مَتَی (۵)أَیٌّ (۶)أَنّٰی (۷)اِذْمَا (۸)حَیْثُمَا (۹)مَھْمَا۔
    یہ اسما ء فعل مضارع کو جزم دیتے ہیں۔ جیسے:
مَنْ تَضْرِبْ أَضْرِبْ، مَا تَفْعَلْ أَفْعَلْ، أَیْنَ تَجْلِسْ أَجْلِسْ، مَتَی تَقُمْ أَقُمْ، أَیَّ شَیْءٍ تَأْکُلْ آ کُلْ، أَنّٰی تَکْتُبْ أَکْتُبْ، اِذْمَا تُسَافِرْ أُسَافِرْ، حَیْثُمَا تَقْصِدْ أَقْصِدْ، مَھْمَا تَقْعُدْ أَقْعُدْ۔
 (۲)دوسری قسم(۲):اسمائے افعال بمعنی فعل ماضی۔ جیسے:
ھَیْھَاتَ، شَتَّانَ،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔اسمائے عاملہ یعنی عمل کرنے والے اسماء'' گیا رہ''ہیں:پہلی قسم اسماء شرطیہ ہیں ان کو ''کَلِمُ الْمُجازاۃ''کہا جاتاہے ، یہ اِنْ شرطیہ کے معنی پر مشتمل ہوتے ہیں یعنی پہلے جملہ کے سبب اور دوسرے جملہ کے مسبب ہونے پر دلالت کرتے ہیں ۔یہ نو اسم ہیں ۔ 

مثالیں(۱)مَنْ تَضْرِبْ أَضْرِبْ (جسے تو مارے گا میں بھی اسے ماروں گا) (۲)مَا تَفْعَلْ أَفْعَلْ (جو تو کریگا میں بھی کروں گا) (۳)أَیْنَ تَجْلِسْ أَجْلِسْ(جہاں تو بیٹھے گا میں بھی بیٹھوں گا) (۴)مَتَی تَقُمْ أَقُمْ(جب تو کھڑا ہوگا میں بھی کھڑاہوں گا) (۵) أَیَّ شَیْءٍ تَأْکُلْ آ کُلْ(جو تو کھائے گا میں بھی کھاؤں گا) (۶)أَنّٰی تَکْتُبْ أَکْتُبْ (جہاں تو لکھے گا میں بھی لکھوں گا) (۷)اِذْمَا تُسَافِرْ أُسَافِرْ(جب تو سفر کریگا میں بھی سفر کروں گا) (۸)حَیْثُمَا تَقْصِدْ أَقْصِدْ(جہاں کا تو قصد کریگا میں بھی قصد کروں گا) (۹)مَھْمَا تَقْعُدْ أَقْعُدْ(جہاں تو بیٹھے گا میں بھی بیٹھوں گا ۔) 

2۔۔۔۔۔۔اسماء عاملہ کی دوسری قسم وہ اسمائے افعال ہیں جو فعل ماضی کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں اسم *
Flag Counter