ذم کے لیے مستعمل ہیں۔ ان ا فعال کے فاعل کے بعد آنے والے اسم کو ''مخصوص بالمدح ''یا " مخصوص بالذم ''کہتے ہیں(۲)۔
افعال مدح(۳)وذم کے فاعل کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ یاتو معرف باللام ہو۔ جیسے:
یامعرف باللام کی طرف مضاف ہو۔ جیسے:
نِعْمَ صَاحِبُ الْقَوْمِ زَیْدٌ۔
یافاعل ایسی ضمیرِ مستتر ہوجس کی تمییزنکرہ منصوبہ سے لائی گئی ہو ۔ جیسے:
اس میں نِعْم َکا فاعل ھُوَ ضمیر ہے جواس میں پوشیدہ ہے ،اوررَجُلاً اس کی تمییز ہونے کی وجہ سے منصوب ہے کیونکہ ھُوَ ضمیر مبہم ہے۔
فعل مدح ،ذَا اس کا فاعل اور زَیْدٌ مخصوص بالمدح ہے۔اور اسی طرح:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔افعال عاملہ میں سے افعال مدح وذم بھی ہیں۔ یہ وہ افعال ہیں جو انشاء مدح وذم کے لیے وضع کیے گئے ہیں ۔
2۔۔۔۔۔۔مثلاً:نِعْمَ الرَّجُلُ زَیْدٌ۔اس میں نِعْمَ فعل مدح ، اَلرَّجُلُ اس کا فاعل اور زَیْدٌ مخصوص بالمدح ہے۔اسی طرح سَاءَ الرَّجُلُ عَمْروٌ۔
3۔۔۔۔۔۔حَبَّذَاکے علاوہ دیگر۔