اَعْلَمَ، أَرَی، أَنْبَأَ، أَخْبَرَ، خَبَّرَ، نَبَّأَ، حَدَّثَ۔
تنبیہ:(۱)یہ تمام مفعولات مفعول بہ ہیں۔
(۲)باب عَلِمْتُ کا دوسرا مفعول اورباب أَعْلَمْتُ کا تیسرا مفعول اور مفعول لہ و مفعول معہ فاعل کے قائم مقام نہیں ہو سکتے۔ ان کے علاوہ باقی مفاعیل نائب الفاعل بن سکتے ہیں۔
(۳)باب أَعْطَیْتُ کے دوسرے مفعول کی بہ نسبت پہلے مفعول کو نائب الفاعل بنانا زیادہ بہتر ہے(۱)۔
سوالات
سوال۱: فاعل مضمر کی تعریف اور اس کی اقسام بیان کیجئے۔
سوال۲: فعل مجہول کے دیگر نام اور اس کا عمل بتایئے۔
سوال۳: فعل متعدی کی اقسام بمع امثلہ بیان کریں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔باب أَعْطَیْتُ کے پہلے یا دوسرے مفعول میں سے کسی کو بھی نائب الفاعل بنایا جاسکتاہے۔ لہٰذا أُعْطِیَ زَیْدٌ دِرْہَماً یاأُعْطِیَ دِرْھَمٌ زَیْداً دونوں طرح کہہ سکتے ہیں۔ لیکن پہلے مفعول کو نائب الفاعل بنانا بہتر ہے جبکہ التباس کا اندیشہ نہ ہو جیسے مذکورہ مثال میں یہ طے ہے کہ کونسی چیز کس کو دی جارہی ہے۔اور اگر التباس کا اندیشہ ہو تو پہلے مفعول ہی کو نائب الفاعل بنانا واجب ہے۔ جیسے:أُعْطِیَ زیدٌ عَمْروًا۔