تھا، اضافت کی وجہ سے نون گرگیا،واؤاور یاء جمع ہوئے ان میں سے پہلا ساکن تھالہٰذا واؤ کو یاء سے بدل دیاگیا اور یاء کا یاء میں ادغام کردیاگیا تو
ہوگیا، پھرمیم کے ضمہ کو کسرہ سے بدل دیاتو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔اسم متمکن کی سولہویں قسم جمع مذکر سالم مضاف بیائے متکلم ہے۔ جمع مذکر سالم کا اعراب حالت رفعی میں واو تقدیری ہے۔ جیسے:مُسْلِمِیَّ؛کیونکہ واؤ لفظوں میں باقی نہیں ہے۔ حالت نصب وجر میں بھی مُسْلِمِیَّ پڑھیں گے مگر اس کی اصل مُسْلِمِیْنَ یَ ہوگی یاء متکلم کی طرف اضافت کرنے سے نون گرگیا دو یائیں اکٹھی آگئیں اور پہلی ساکن ہے پہلی کا دوسری میں ادغام کردیا مُسْلِمِیَّہوگیا ۔نصب وجر کی حالت میں جمع مذکر سالم کا اعراب لفظاً یاء سے ہے ؛ اس لیے کہ اس میں صرف ادغام ہواہے ، لہٰذا یاء لفظاً باقی ہے۔