(۵)غیر منصرف(۲):
یہ وہ اسم ہے جس میں اسباب منع صرف میں سے دو اسباب پائیں جائیں ۔ اسباب منع صرف نو ہیں: عدل، وصف، تانیث، معرفہ، عجمہ، جمع،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* اس میں منع صرف کی علت نہ پائی جائے۔ جیسے: رِجَالٌ۔
1۔۔۔۔۔۔اسم متمکن کی چوتھی قسم جمع مؤنث سالم ہے یعنی وہ جمع تصحیح جس کے آخر میں الف اور تاء کا اضافہ کیا گیاہو۔ کہا جاتاہے:ھُنَّ مُسْلِمَاتٌ۔ وَرَأَیْتُ مُسْلِمَاتٍ. وَمَرَرْتُ بِمُسْلِمَاتٍ۔
پہلی مثال میں مُسْلِمَاتٌ خبرہے اسے ابتداء نے رفع دیا ہے اور رفع بصورت ضمہ ہے۔ دوسری مثال میں مُسْلِمَاتٍمفعول بہ ہونے کی وجہ سے منصوب ہے اورنصب بصورت کسرہ ہے ۔تیسری صورت میں مجرور ہے اور جر بصورت کسرہ ہے ۔
2۔۔۔۔۔۔اسم متمکن کی پانچویں قسم غیر منصرف ہے۔ یعنی :وہ اسم جس میں منع صرف کے نو اسباب میں سے کوئی دو یا ایک ایسا سبب پایا جائے جو دو کے قائم مقام ہو۔(ف)اسباب مذکورہ میں سے دو اسباب ایسے ہیں جو دو کے قائم مقام ہوتے ہیں :(۱)تانیث بالالف (۲)جمع منتہی الجموع ۔ غیر