Brailvi Books

نحو مِير
49 - 202
ہیں :(۱)اَفْعُلٌ۔ جیسے: اَکْلُبٌ ، (۲)اَفْعَالٌ۔جیسے : اَقْوَالٌ ، (۳)اَفْعِلَۃٌ۔ جیسے:اَعْوِنَۃٌ۔(۴)فِعْلَۃٌ۔ جیسے:غِلْمَۃٌ۔ 

    یاد رہے جمع مذکر سالم اور جمع مؤنث سالم الف لام کے بغیر ہوں تو وہ بھی جمع قلت میں شمار ہونگے۔ جیسے:مُسْلِمُوْنَ ، مُسْلِمَاتٌ۔

(۲)جمع کثرت کی تعریف:

     وہ جمع جس کا اطلاق دس یا اس سے زائد افرادپر ہوتاہے۔ جمع قلت کے علاوہ باقی تمام اوزان جمع کثرت کے ہیں(۱)۔
________________________________________

1۔۔۔۔۔۔ان میں سے چند مشہوراوزان یہ ہیں: (۱)فِعَالٌ۔ جیسے: عِبَادٌ(۲) فُعَلاَءُ۔ جیسے: عُلَمَاءُ (۳) اَفْعِلاَءُ۔ جیسے : اَنْبِیَاءُ(۴) فُعُلٌ۔ جیسے :رُسُلٌ (۵)فُعُوْلٌ۔ جیسے: نُجُوْمٌ (۶)فُعَّالٌ۔ جیسے: خُدَّامٌ (۷) فَعْلٰی۔ جیسے: مَرْضٰی (۸) فَعَلَۃٌ۔ جیسے: طَلَبَۃٌ (۹)فِعَلٌ۔ جیسے: فِرَقٌ(۱۰)فِعْلاَنٌ۔ جیسے: غِلْمَانٌ۔
Flag Counter